Meray Safar Namay - Badshahi Mosque - Lahore - Pakistan

میرے سفرنامے  -  بادشاھی مسجد - لاھور ۔ پاکستان

مسجد کا نام: بادشاھی مسجد 
شھر: لاھور
صوبہ: پنجاب
تعمیر: بحکم اورنگزیب عالمگیر
ارکیٹیکٹ: نواب زین یار جنگ بہادر
60000 سے 80000 نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں 

بادشاہی مسجد لاہور، پاکستان اور جنوبی ایشیا کی دوسری بڑی مسجد ہے۔اسے دنیا کی پانچویں بڑی مسجد میں شمار کیا جاتا ہے۔ 
1۔ مسجد حرم
2۔ مسجد نبوی
3۔ مسجد حسن دوئم کاسا بلانکا
4۔ فیصل مسجد اسلام آباد کے بعد اسی کا نمبر ہے ۔ 

فیصل مسجد بننے سے قبل اس کا شمار پاکستان کی سب سے بڑی مسجد میں کیا جاتا تھا۔اس میں دس ہزار نمازی اندر اور دس ہزار صحن میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔یہ 1673 ءسے 1986 ءتک دنیا کی سب سے بڑی مسجد رہی،اس کا صحن دنیا کی مسجدوں میں سب سے بڑا صحن ہےاور اس کے مینار تاج محل کے میناروں سے13 فٹ 9 انچ زیادہ اونچے ہیں۔مسجد کا صحن 278,784 مربع فٹ وسیع ہے جس میں تاج محل کا پورا پلیٹ فارم سما سکتا ہے۔ #پاکستان_کی_مساجد

#Masjids_of_Pakistan #Masjids_of_World #Badshahi_mosque_lahore #Badshahi_Mosque 

بادشاہی مسجد لاہور چھٹے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے بنوائی تھی،اس کی تعمیر مئی1671ءمیں شروع ہو کر اپریل 1673ءمیں مکمل ہوئی۔ تعمیرِمسجد کی دیکھ بھال اورنگزیب عالمگیر کے رشتہ کے بھائی مظفر حسین (فدائی خان کوکا) نے کی۔ مظفر حسین1671ءتا 1675ء لاہور کا گورنر رہا تھا۔ مسجد کو اورنگزیب عالمگیرکے حکم پر قلعہء لاہور کے بالکل سامنے بنایا گیا تاکہ بادشاہ کو آنے جانے میں آسانی رہے۔ اس بات کے لئے قلعہ میں ایک دروازہ مزید بنایا گیا جو عالمگیری دروازے کے نام سے منسوب ہے۔

 مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانہ میں اس مسجد کا بڑا غلط استعمال ہوا۔ پوری مسجد کو گھوڑوں کا اصطبل اور اسلحہ خانہ بنا دیا گیا،چاروں میناروں کے گنبد توپوں کے لئے استعمال کئے گئے جس سے ان کو سخت نقصان پہنچا ۔انگریزوں نے جب سکھوں کو شکست دی تو مسجدکے استعمال کو بھی بحال کیا ،اصطبل اور اسلحہ خانہ قلعہ میں منتقل کیا،مگر مسلمانوں سے ان کوخدشات لاحق تھے اس لئے مسجد کی ایک بڑی دیوار منہدم کردی تاکہ مسلمان مسجد کو قلعہ کے طور پراستعمال نہ کرسکیں۔
1852عیسویں کے بعد مسجد کی مرمّت کا کام شروع ہوا،اور مسجد میں نماز کے اجتماعات جاری ہوئے۔1939ءسے1960ءتک اس مسجد میں مرمت ہوتی رہی اور تقریباََ پچاس لاکھ روپیہ خرچ ہوا،یہاں تک کہ مسجد اپنی اصلی حالت میں آگئی۔مرمّت کا کام زین یار جنگ بہادر کے ہاتھوں انجام پذیر ہوا۔ 22 فروری 1974ءمیں دوسری اسلامی کانفرنس کے موقع پر 39 اسلامی ممالک کے سر براہوں نے یہاں پر نمازِ جمعہ ادا کی ،مولانا عبدالعزیز آزاد خطیبِ مسجد نے امامت کی.

بادشاہی مسجد لاہور کا ڈیزائن جامع مسجد دہلی کی طرز پرہے جس میں اسلامی،ایرانی،مشرقِ وسطیٰ اور ہندوستانی عمارت کاری کے ملے جلے اثرات پائے جاتے ہیں۔صدر دروازے کی سیڑھیاں سنگِ علوی کی ہیںجو سنگِ مر مر کی ایک قسم ہے۔ اصل مسجد کی چھت سات مختلف حصوں میں تقسیم کی ہوئی ہے جو محرابوں پر مشتمل سات گنبدوں سے پاٹی گئی ہے،بیچ کے تین گنبد دوہری اونچائی کے ہیں ،جبکہ بقیہ چار گنبد چپٹی شکل کے ہیں۔بیچ کے تینوں گنبد سفید سنگِ مر مر کے ہیں۔
بیرونی دیواروں پر سنگِ سرخ پر سنگِ مر مر کا چھلائی اور کارنسوں کا کام دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے،سنگِ مر مر کی جڑائی کا کام بھی بہت صفائی سے کیا گیا ہے،پھول پتوں میں کنول کے پھول سفید سنگِ مر مر سے سرخ پتھر میں پیوست کئے گئے ہیں۔

پھولوں کے ڈیزائن ہندی یونانی، وسطی ایشیاءاور ہندی عمارت کاری سے مشابہت رکھتے ہیں۔ دیواریں سرخ اینٹوں سے چونے کے گارے کے ساتھ بنائی گئی ہیں۔ اصل فرش سرخ اینٹوں سے بنایا گیا تھا ،بعد میں مرمت کے وقت سنگِ سرخ استعمال کیا گیا۔ 
 مغل فنِ تعمیر کا کمال یہ ہے کہ اس کے چاروں گنبدوں پر چڑھ کر چند کلو میٹر دور مقبرہ جہانگیر کے میناروں کو دیکھیں تو صرف تین ہی مینار نظر آئیںگے چوتھا چُھپ جاتا ہے ۔ اس طرح جہانگیر کے مقبرے سے بادشاہی مسجد کے میناروں کو دیکھیں تو وہاں سے بھی صرف تین ہی مینار نظر آتے ہیں ، چوتھا نظر وں سے اوجھل ہی رہتا ہے۔

(متفرق اقتباسات سے معلومات اکٹھی کی گئی ہیں)
#ثاقب_جہانگیر
#Saqib_Jehangir

Photos of Badshahi Masjid - Lahore - Pakistan


   
1/10
   
2/10
   
3/10
   
4/10
   
5/10
   
6/10
   
7/10
   
8/10
   
9/10
   
10/10

Please Do Subscribe and Like This Post.

Thanks for Reading :)

2 Comments

  1. Pakistan is a geographically diverse country consisting of several beautiful places in northern areas to visit. For the last few years, Northern Pakistan has gained popularity in the tourism industry. The current Pakistan government has also declared to end the No Objection Certificates for international tourists endeavoring to visit the Northern areas of Pakistan .

    ReplyDelete
  2. Pakistan is located on the northwestern side of the South Asian subcontinent. Pakistan is a country that is ruled by a lot of empires including Alexander the Great. Every empire has its history and places (forts, mosques, roads, gardens) that were built by the “king” of that time. Here we compline the list of some of the most Historical places in Pakistan

    ReplyDelete