Meray Safar Namay -Sakina-Tul-Sughra Mosque - Jatoi - Pakistan

میرے سفرنامے  - جامعہ مسجد سکینہ الصغری - مظفر گڑھ ۔ پاکستان


مسجد کا نام ۔ جامعہ مسجد سکینہ الصغری
شھر ۔ مظفر گڑھ
صوبہ : پنجاب
تعمیر : 2006ء
بسعادت : ڈاکٹر سید اسماعیل احمد حسین بخاری۔
گنجائش : 5000 نمازی

یہ مسجد جنوبی پنجاب پاکستان کے ضلع مظفر گڑھ کے تحصیل جتوئی کے ایک بہت چھوٹے گاؤں کوٹلہ رحم علی شاہ میں واقع ہے۔ اس خوبصورت مسجد کی بنیاد ڈاکٹر اسماعیل بخاری نے رکھی تھی ۔ قصبہ گجرات سے تقریبا 70 کلومیٹر کے فاصلے پر جتوئ تحصیل کے راستے میں مین سڑک پر واقع ہے۔ #پاکستان_کی_مساجد

#Masjids_of_Pakistan #Masjids_of_World #MasjidSakinaTulSughraJatoi #JatoiMosque 

اس مسجد کی تاریخ بتاتی ہے کہ سادات عظام خاندان قریبا اڑھائ سو سال قبل یہاں آباد ھوے اور اس جگہ کا نام سید رحم علی شاہ اول کے نام سے کوٹلہ رحم علی شاہ پڑا۔ یہاں انھوں نے ایک مسجد کی بنیاد بھی رکھی تھی اسی مسجد کی جگہ پر یہ عظیم الشان شاھکار تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر کا سارا خرچہ ڈاکٹر صاحب نے خود برداشت کیا ہے جو خود ایک ھارٹ سرجن ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں ۔

مسجد کا نام انھوں نے انھوں نے اپنی والدہ اور پھوپھو کے نام سے منسوب کیا ہے اور 31 جنوری 2006 کو ان کے دست مبارک سے اس کا افتتاح کروایا ۔ یہ مسجد ترک انجینیئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،اور یہاں کی ایک خوبصورت پہچان ہے اور خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ اس مسجد میں کی جانے والی خطاطی، منفرد نقش و نگار اور پودوں سے بنائے گئے اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ پر آنے والوں کی خاص توجہ رہتی ہے۔

باون کنال کے رقبہ پر تعمیر کی گئی مسجد کے بلند و بالا مینار اس کی خاص پہچان ہیں۔ ان بلند و بالا میناروں کی خاص بات یہ ہے کہ یی سب ہاتھ سے بنے ہیں اور اس میں مشینری کا استعمال نہیں کیا گیا۔

اس مسجد کے بتیس 32 گنبد ہیں اور 55 میٹر بلند دو مینار ھیں ۔ مسجد کے اندرونی گیٹ ساگوان لکڑی سے منقش ہیں جبکہ بیرونی مین دروازہ مسجد نبوی سے متاثر ھو کر بنوایا گیا ہے۔ مکمل ایئر کنڈیشنڈ و زلزلہ پروف بھی ہے اس کی بنیادوں میں 40 ٹن سریا اور کنکریٹ شامل ہے۔ ترکی کے ماھر کاریگر جو کنسٹرکشن اور کیلیگرافی میں اپنا ثانی نہی رکھتے تھے فن تعمیر کو انھوں نے خوبصورتی سے سرانجام دیا۔ جبکہ لیبر کا کام سارا لوکل گاوں کے محنت کشوں اور اللہ سے محبت کرنے والوں نے دن رات ان تھک کوششوں سے ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اسکو تکمیل تک پہنچایا۔

اس مسجد میں پانچ ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ مسجد کے ساتھ مدرسہ بھی ہے جس میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ قریب ہی حدیقة اولیا ہے جہاں اس خاندان کے اباو اجداد کی قبریں ہیں ۔ مسجد اور مدرسہ کی تمام ضروریات اور اخراجات ڈاکٹر صاحب کی پاکستان میں اس کام کے لئیے وقف جائیداد سے پوری کی جاتی ہے۔

(تحریر متفرق اقتباسات پر مبنی ہے۔)

#ثاقب_جہانگیر
#Saqib_Jehangir




Photos of Masjid Sakina-Tul-Sughra - Jatoi - Pakistan



1/10

2/10

3/10

4/10

5/10

6/10

7/10

8/10

9/10

10/10


Please Do Subscribe and Like This Post.

Thanks for Reading :)

0 Comments