میرے سفرنامے - فجی جزائر (Fiji Islands)
نیوزی لینڈ کے نزدیک بحر الکاہل میں ایک جزیروں پر مشتمل یی ملک ہے جو اوقیانوسیہ (اسٹریلیشیا) کا حصہ ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرہ سے 1100 بحری میل یعنی 2000 کلومیٹر میٹر (1300 میل) کی مسافت پر شمال مشرق میں واقع ہے۔
#سب_سے_خوبصورت_جگہ_اپریل2020# فجی_جزائر #Fiji_Islands
اس کے قریب ترین پڑوسی مغرب میں وانواتو، جنوب مغرب میں نیو کیلیڈونیا، جنوب مشرق میں کرماڈیک جزیرہ، مشرق میں ٹونگا، شمال مشرق میں والس وفتقنہ اور شمال یں تووالو واقع ہیں۔ فجی 320 جزیروں پر مشتمل مجمع الجزائر ہے جن میں 110 مکمل طور پر ناقابل رہائش ہے۔
آبادی قریبا 9 لاکھ لوگوں پر مشتمل جس میں 56 فیصد لوگ فیجین ہیں جنھوں نے ان جزائر کو آباد کیا تھا ۔کل رقبہ 18274 مربع کلومیٹر ہے جس کی بنیاد پر یہ دنیا میں 192 نمبر پر آتا ہے۔ یہاں کی کرنسی فجین ڈالر ہے جو آجکل کے پاکستانی 75 روپے کا بنتا ہے۔
اگر آپ کو یہاں کی ایک ھفتے کی سیر کرنی ہے تو ٹکٹ قریبا 250000 کا ملے گا اور وہاں کی رہائش اور کھانے پینے کیلئے اتنے ہے روپے مزید درکار ھوں گے۔ سفر لمبا ہے ھوائ جہاز کا کیونکہ وہاں پہنچنے کے لئے دو دن لگ جاتے ہیں اور واپسی کے بھی اتنے ہی دن لگتے ہیں ۔ کیونکہ یی جزائر پر مشتمل ہے اور یہاں کے مشہور ترین جزائر یہ ہیں ۔
1. The Mamanuca Island
2. The Yasawa Islands
3. Viti levu
4. Vanua Levu
5. Taveuni
6. Wakaya Island
7. Toberua Island
8. Kadavu Island
فجی کے لوگ بہت فضول خرچ ہیں، آپ انھیں لاکھ ڈالر دے دیں یہ ہفتے میں کھا پی کر برابر کر دیں گے، فجی میں شادی اور تدفین کی رسمیں ہفتوں چلتی ہیں۔
فجی میں جب بھی کسی کا کوئی عزیز رشتے دار انتقال کر جاتا ہے تو وہ اس کی لاش سرد خانے میں رکھواتا ہے اور پھر اپنے دوستوں، دفتر کے لوگوں اور جاننے والوں سے بھاری قرض لیتا ہے اور پھر آخر میں تدفین کے مراحل شروع ہوتے ہیں، یہ مراحل 40 دن تک جاری رہتے ہیں، لوگ سوا مہینہ اس کے گھر آتے رہتے ہیں، ساری رات اس کے ساتھ گزارتے ہیں، ناگونا پیتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں، یہ شخص چالیس دن کوئی کام نہیں کرتا،
دنیا میں کسی فجین خاندان کا داماد ہونے سے بڑی کوئی سزا نہیں، آپ نے اگر کسی فجین عورت سے شادی کر لی تو پھر اس کا پورا قبیلہ آپ کے گھر کو اپنا گھر سمجھ لے گا، یہ لوگ آئیں گے اور آپ کے گھر پر قابض ہو جائیں گے، یہ آپ کے کپڑے اور جوتے تک پہن لیں گے، یہ آپ کا ٹوتھ برش، شیونگ کا سامان اور پرفیوم بھی استعمال کریں گے اور آپ کا فریج بھی خالی کر دیں گے لیکن آپ اعتراض نہیں کر سکیں گے۔ کیونکہ یہ ان کا رواج ہے۔ (متفرق اقتباسات سے پڑھا ھوا)
یہ لوگ یورپ کی طرح شادی کے بغیر اکٹھے رہنا پسند کرتے ہیں۔ گھروں کا سارا نظام خواتین کے ہاتھ میں ہے، خواتین باسکٹ بال اور والی بال بھی کھیلتی ہیں چنانچہ ان کے ہاتھ پتھر کی طرح سخت ہیں۔ فجین بچے بھی بچپن ہی سے کام شروع کر دیتے ہیں اور یہ لوگ قرض لینے کی لت کا شکار بھی ہیں، یہ بیس ہزار ڈالر جیب میں ڈالنے کے بعد بھی ’’کیرے کیرے‘‘ کہہ کر آپ سے پانچ دس ڈالر ضرور مانگیں گے لیکن یہ لوگ ان تمام خرابیوں کے باوجود سیاحوں کی بہت عزت کرتے ہیں، یہ انھیں تنگ نہیں کرتے، اگر کوئی فجین تنگ کرے تو لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور یہ کھل کر سیاح کا ساتھ دیتے ہیں۔
فجی معجزوں اور حیرتوں کی سرزمین بھی ہے، تویونی کی جھیل کے کنارے ’’تانگی مودیا‘‘ نام کا ایک خوبصورت پھول کھلتا ہے، یہ پھول اس جھیل کے علاوہ پوری دنیا میں کسی جگہ پیدا نہیں ہوتا، دنیا بھر کے نباتاتی ماہرین نے کوشش کی لیکن یہ اسے جھیل سے چند میل کے فاصلے پر بھی نہیں اگا سکے۔
فجی میں ایسے جزیرے بھی ہیں جن میں آج بھی چیز کے بدلے چیز کا نظام رائج ہے، یہ لوگ رقم اور کرنسی نام کی کسی چیز سے واقف نہیں ہیں۔ یہ 21 ویں صدی میں بھی ’’بارٹل سسٹم‘‘ سے بندھے ہوئے ہیں۔
فجی میں سمباتو نام کا پہاڑی سلسلہ ہے، وہاں عجیب و غریب قسم کے درخت پائے جاتے ہیں، آپ اگر ان کے تنوں میں کٹ لگا دیں تو یہ درخت شاور بن جاتے ہیں، ان میں سے پانی کی پھوار نکلتی ہے۔ آپ اس پھوار میں نہا بھی سکتے ہیں، اسے پی بھی سکتے ہیں اور آپ اس پانی کو گھریلو استعمال کے لیے بھی لے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح لمباسا فجی کا مشہور جزیرہ ہے، اس جزیرے میں ایک ناگ مندر ہے اور اس مندر میں ایک پتھر ہے، یہ پتھر وقت کے ساتھ ساتھ لمبا ہوتا جا رہا ہے، یہ تیس برسوں میں مندر کی چھت سے باہر نکل گیا ہے، یہ عجیب معجزہ ہے، اسی طرح بینگا آئی لینڈ کے لوگ آگ کے دوست ہیں، آگ ان لوگوں کو نقصان نہیں پہنچاتی، یہ لوگ ننگے پاؤں آگ پر چلتے ہیں، یہ انگارے ہاتھوں میں اٹھا لیتے ہیں اور یہ آگ کے گولوں کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں مگر آگ انھیں کچھ نہیں کہتی، یہ لوگ آگ کے زخم اور جلن بھی دور کر سکتے ہیں، یہ منہ ہی منہ میں کچھ پڑھتے ہیں، آگ کی جلن کے شکار لوگوں کو ہاتھ لگاتے ہیں اور وہ چند لمحوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں ۔
اگر کبھی زندگی انے اتنی وفا کی اور قسمت نے ساتھ دیا تو اس جگہ ضرور جانا ہے۔
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے
مل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے ۔
Photos of Fiji Islands
1/5
2/5
3/5
4/5
5/5
Please Do Subscribe and Like This Post. Thanks for Reading :)
0 Comments