میرے سفرنامے - مسجد طوبٰی - کراچی ۔ پاکستان
مسجد کا نام: مسجد طوبی
شھر: کراچی
صوبہ: سندھ
گنجائش: 45000 نمازی بشمول باھر کے لان۔
ارکیٹیکٹ: ڈاکٹر بابر حمید چوھان
طوبٰی مسجد پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک خوبصورت مسجد جو مقامی سطح پر گول مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ مسجد طوبیٰ 1969ء میں کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں تعمیر کی گئی۔ یہ کورنگی روڈ کے قریب واقع ہے۔ مسجد طوبیٰ غالباً واحد گنبد کی حامل دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ کراچی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ #پاکستان_کی_مساجد
#Masjids_of_Pakistan #Masjids_of_World
مسجد طوبیٰ کو خالص سفید سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے گنبد کا قطر 72 میٹر (236 فٹ) ہے اور یہ بغیر کسی ستون کے صرف بیرونی دیواروں پر کھڑا ہے۔ مسجد طوبیٰ کا واحد مینار 70 میٹر بلند ہے۔ عبادت گاہ کے مرکزی وسیع و عریض کمرے میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔
مسجد طوبی کے آرکیٹیکٹ ڈاکٹر بابر حمید چوھان ہیں جبکہ چیف انجینیرکی حیثیت سے ظہیر حیدر ؔ نقوی کا نام لیا جاتا ہے۔ ان دو افراد کی محنت نے اس مسجد کو خوبصورت اور جدید طرز تعمیر کا شہکار بنا دیا ہے
مسجد کی تعمیر کے لئے کنٹراکٹ Macdonald Layton نے حاصل کیا تھا۔یہ مسجد 5570 مربع گز زمین پر تعمیر کی گئی ہے ،جبکہ مسجد کی اصل عمارت 35312 مربع فٹ پر محیط ہے مسجد کے اندر 5000 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں لیکن اس کے ٹیریس وغیرہ پر مزید 8000 عبادت گذار عبادت انجام دے سکتے ہیں اور مسجد سے متصل کھلے صحن یعنی ’’لان‘‘ میں زائد از 30,000 افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔
مسجد طوبیٰ کی ساخت بڑی عجیب و غریب ہے، اس کا درمیانی اونچا گنبد اپنی مثال آپ ہے ۔ یہ گنبد وسعت کے اعتبار سے کافی زیادہ بڑی ہے،اس گنبد کا قطر 72 میٹر یعنی 236 فٹ ہے،مسجد کی گنبد نما چھت میں روشنیوں کا خاص انتظام ہے جو مصلیوں کو متاثر کرتا ہے۔ مسجد طوبیٰ کے مصلیوں کا یہ خیال ہے کہ اس مسجد کی گنبد کو دنیا کی سب سے بڑی گنبد کا اعزاز حاصل ہے ۔ مسجد میں لگی تختی کے مطابق اس کی مینار 120فٹ اونچی اور اس کی گنبد کا قطر 212 فٹ اور گنبد کی اونچائی 51.48 فٹ ہے
اس مسجد کی تعمیرکے وقت سب سے زیادہ خیال اس کی ’’صدائیات‘‘ (Acoustics) کا رکھا گیا تھا۔ ویسے دنیا میں کئی ایسی مساجد موجودہیں جہاں ا س طرح کی خوبی کو پیدا کیا گیا ہے، لیکن گنبد کے قطر میں زیادتی کی وجہہ سے اس کی صدائیات کی خصوصیت منفرد ہوجاتی ہے۔ اس مسجد کو صرف ایک ہی مینار ہے۔جس کی اونچائی 70 میٹر ہے، اس مینار کی ساخت بڑی دلکش اور دیدہ زیب ہے۔
مسجد طوبیٰ کے سامنے صحن میں بڑا خوبصورت حوض بنا ہوا ہے جس میں سمنٹ کے بڑے بڑے طشت بنے ہوئے ہیں۔ انہیں پانی کے نلکوں نے ایسے جوڑ دیا گیا ہے کہ ان سے پانی ابل کر حوض میں گرتا رہتا ہے۔اس کے دونوں جانب سیکڑوں نلکے لگے ہیں یہ نمازیوں کے لئے وضو بنانے میں کام آتے ہیں۔ مسجد کے اندر Foam concrete tiles میں شیشے لگائے گئے ہیں جن کی تعداد 70,000 سے زائد ہے -
شیشوں سے ہٹ کر بقیہ جگہ کو عقیق سلیمانی اور عقیق الیمانی (Onyx) سے مزین کیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد 7,68,000 ہے ۔ماہرین بتاتے ہیں کہ یہ منظر صرف دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ کبھی کبھی الفاظ کے دامن میں وہ تاثیر نہیں ہوتی جو ناظر کے آنکھ کی پتلی میں ہوتی ہے۔
(متفرق اقتباسات پڑھ کر تحریر کی گئ ہے۔ ثاقب جہانگیر )
Photos of Tooba Mosque - Karachi - Pakistan
1/6
2/6
3/6
4/6
5/6
6/6
Please Do Subscribe and Like This Post.
Thanks for Reading :)
0 Comments