Meray Safar Namay - Abbasi Mosque- Derawar Fort - Bahawalpur

میرے سفرنامے  - جامع مسجد عباسی , قلعہ ڈیراور - بہاول پور ۔ پاکستان


مسجد کا نام : جامع مسجد بہاول عباسی , قلعہ ڈیراور
شھر ۔ بہاول پور
صوبہ ۔ پنجاب
تعمیر ۔ بحکم نواب محمد بہاول خان پنجم
گنجائش : تقریبا 1000 نمازی۔

ویسے تو اس مسجد کو تین بار دیکھا ہے اور آخری بار پچھلے سال مئی میں شھریار جاوید کیساتھ گیا تھا۔ احمد پور شرقیہ سے ایک راستہ مشرق کی جانب قلعہ دراور کو جاتا ہے۔ راستہ صاف ہے اور تقریبا بیابان اور خشک ہے۔ آدھے گھنٹے کے بعد صحرائ اثرات دکھنا شروع ھو جاتے ہیں اور پھر دور دور تک صحرا ہی صحرا جس پھر سبز بوٹی بکثرت نظر آتی ہے۔ آبادی بہت کم ہے اور پونے گھنٹے تک آپ کو قلعہ دروار نظر آتا ہے۔ قلعہ کے داخلی دروازے سے پہلے مشرق کی طرف یہ عباسی مسجد ہے جو اس صحرا میں کسی سفید موتی سے کم نہی ہے۔ #پاکستان_کی_مساجد

#Masjids_of_Pakistan #Masjids_of_World

دہلی کی بادشاہی مسجد کی طرز پر تعمیر شدہ ، ڈیراور شہر کی یہ قدیم جامع مسجد 1865 عیسوی میں نواب بہاول خان عباسی (سوم) نے تعمیر کروائی تھی۔ جامع مسجد دہلی کو کچھ فیصد کم کر کے یہاں وہی مسجد دیکھی جا سکتی ہے یا یوں سمجھ لیں کہ یہ مسجد چھوٹا ورژن ہے جامعہ مسجد دہلی کا۔

اس عظیم الشان جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے ایک چھوٹی سی مسجد ہوتی تھی۔ حسبِ روایت اس مسجد کی تعمیر میں بھی سرائیکیت جھلکتی ہے۔ اس سادگی و پُرکاری کے شاہکار میں اعلیٰ معیار کا سفید سنگ ِ مرمر ، اور فرش پر سرخ پتھر استعمال ہوئے ہیں۔ ہم نے کئی بار اس مسجد میں سنگِ بنیاد جیسی کوئی لوح تلاش کرنے کی کوشش کی کہ شاید اس پر اس کی تعمیر سے متعلق مزید کچھ معلومات حاصل ہوں ، لیکن ایسا کوئی سنگ میسر نہ آسکا۔ اور تاریخ بھی اس بارے میں خاموش ہے کہ اس صحرا میں ایسا اعلیٰ معیار کا سنگِ مرمر کہاں سے لایا گیا تھا۔

اس مسجد کے دو بغلی دروازے اور ایک بڑی ڈیوڑھی ہے جو مشرقی جانب واقع ہے۔ آپ بڑے جنوبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوتے ہیں ، تو مسجد کی سادگی سے جھلکتا جلال آپ کو اپنے سحرمیں جکڑ لیتا ہے۔ دو میناروں اور تین گنبد والی اس مسجد کا صحن بہت وسیع ہے۔ جس میں ہشت کونہ ٹائلز اور بڑے بڑے سرخ پتھر جڑے اس کی سادگی کو رنگین بنا رہے ہیں۔ صحن کے درمیان میں سنگِ مرمر سے بنا ایک وزنی دورا (کونڈا) رکھا ہوا ہے۔

صحن کو پار کر کے جب آپ مسجد کے ہال میں داخل ہوتے ہیں تو جو سادگی باہر سے تھی اندر سے بھی وہی سادگی آپ کا استقبال کرتی ہے ۔ یہ گمان بھی گزرتا ہے کہ جیسے سستا چونا پھیر کر پُرکاری چھپا دی گئی ہے۔ محراب کے پاس سنگِ مرمر کا خوبصورت ترین منبر پڑا ہے۔ محراب کے اندر سامنے کی طرف ایک دریچہ ہے۔ یہ دریچہ سنگِ مرمر سے بنے ایک خوبصورت جھروکے میں کھلتا ہے۔ اور اس جھروکے سے قدیم شہر کا دروازہ اور سامنے قلعہ ڈیراور دیکھا جا سکتا ہے۔ افسوس اس جھروکے کی ایک گرل کو ٹوٹی چکی ہے۔

(تحریر عزیز دوست زبیر کھنڈ صاحب کی معاونت، کچھ متفرق اقتباسات اور اپنے ذاتی سفر کا مجموعہ ہے۔ ثاقب جہانگیر)



Photos of Abbasi Mosque - Derawar Fort - Cholistan- Pakistan



1/12

2/12

3/12

4/12

5/12

6/12

7/12

8/12

9/12

10/12

11/12

12/12


Please Do Subscribe and Like This Post.

Thanks for Reading :)

0 Comments