Meray Safar Namay - Sehwan Sharif - Pakistan

میرے سفرنامے  - سيہون شريف - پاکستان

السلام علیکم!!

٥ مارچ ٢٠٢٠ کو میری کزنز ہمارے گھر آئی تو بولی کیوں نہ اس بار ١٣ رجب سيہون کریں تو سب کزنز تیاری پکڑ لی.... بس رات کو ٹرین کے ٹکٹس ہوے اور ٦مارچ ٢٠٢٠ کو سندھ روانہ ہوگئے.... ٹرین کا ٹاہم ٢ بجے دن کو تھا ہم ١:٣٠ بجے تک اسٹیشن پہنچ گئے... لیکن جو ٹرین ٢ بجے جانی تھی وہ ٤ بجے چلی..... خیر اللہ اللہ کر کے سفر شروع ہو گیا... میرا ٹرین کا پہلا سفر تھا جو بہت انجوائے کیا.. ٹرین میں رنگ رنگ کے لوگ ملے... جن میں اک بابا جی نے بہت انٹرٹین کیا .
خير ٹرین کے سفر میں یہ چلتا رہا اور ہم اگلے دن اپنی منزل حیدرآباد پہنج گئے....حیدرآباد کا اسٹیشن تو اللہ معافی....

سب سے پہلے ہم مولا قدم گئے وہاں سے زیارت کر کے سيہون کے لے نکل گئے... کیونکہ حیدرآباد سے سيہون کا راستہ اڑھائی گھنٹے کا تھا.... سب سے مزے کے تو سندھ کی چنگچی تھی جو اڑا اڑا کے آپ کو آپ کی منزل تک پہنچا دیتی...  رہائش کا انتظام پہلے سے ہی کر لیا تھا اسلیے کوئی پریشانی نہ ہوئ... اب جو مسئلہ تھا وہ یہ کہ کوئی اچھی سی جگہ مل جائے جہاں کھا نا کھایا جائے... بس بہت تگ ودو کے بعد سيہون کا سب سے اچھا ہوٹل مل گیا.  لجپال ہوٹل.  بس جتنے دن رہے وہی سے کھانا کھایا .

صبح اٹھے تیار ہوے اور نکل پڑے قلندر کی زیارت کے لئے  لیکن اس سے پہلے ہم حضرت بودلہ شریف کی زیارت پہ گے وہاں سے زیارت کر کے ہم لال شہباز قلندر کی زیارت کی.  پھر شام کو ٦بجے نوبت بجی اور دھمال واللہ کیا سماہ تھا کیا رونق تھی... پورا اک گھنٹہ نوبت بجی کیونکہ وہ رات مولا علی علیہ السلام کی ولادت کی رات تھی اور سيہون کی نگری.  مولا علی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی جشن اور کیک کٹنگ ہوئ.  مولا کی آمد کی خوشی میں سب کزنز نے چوڑیاں بھی پہنی 

اگلے دن ہم نے سيہون کی ساری زیارات کی. لعل باغ، شہباز شریف کا میٹھے پانی کا کنواں، لال کا تندور، لعل شہباز کی چلہ گاہ، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی چلہ گاہ، لال شہباز کا چشمہ، لال شہباز قلندر کے قدم مبارک، چار چراغ، مچھلی والی سرکار.  سب جگہ کی زیارات کے بعد آخر میں الوداعی زیارت بودلہ شریف کی کر کے شہباز قلندر کے حرم آگے اور لال شہباز قلندر کی الوادعی زیارت کر کے واپس روانگی... 

جب سب بس سٹاپ پر پہنچے اور بس نہیں مل رہی تھی اور ہماری واپسی کی ٹکٹ ٨ بجے کی تھی لیکن بس کا نام و نشان نہ تھا بس اسی افراتفری میں جب ٹکٹ چیک ہوے تو اک اور دھماکہ ہوا.  وہ یہ کہ ہم سب سمجھ رہے تھے کہ ڈائریکٹ پنڈی جائیں گے وہ غلط ہوا کیونکہ ہماری ٹرین لاہور جا رہی تھی.  پھر کیا لاہور پہنچ کر ہم نے بی بی پاک دامن حاضری بھی ہوگی وہاں زیارت کر کے پھر لاہوری ناشتہ کر کے واپسی کی راہ لی.. اللہ اللہ کر کے گھر پہنچے.

لیکن میری زندگی کا سب سے یادگار سفر رہا ❤️😍

Photos of Sehwan Sharif- Pakistan


1/5
2/5
3/5
4/5
5/5

Please Do Subscribe and Like This Post. Thanks for Reading :)

0 Comments