Meray Safar Namay - Salt Mines Khewra - Pakistan

میرے سفرنامے  - کھیوڑہ نمک کی کان


پاکستان کے پہاڑوں کو اللہ تعالی نےبہت سی نعموتوں سے نوازہ ہے جس میں سب سے بڑی نعمت نمک ہے کھیوڑہ نمک کی کان دنیا کی دوسری بڑی اور پاکستان کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے سن ۳۲۶ تین سو چھبیس میں اُس وقت دریافت ہوئ جب سکندر اعظم اور پورس کے درمیان جنگ لڑی گی سکندر اعظم کے گھوڑے اس دوران چاٹتے پاۓ گےجس سے یہاں نمک کی موجودگی کا انکشاف ہوا-
#کھیوڑہ_نمک_کی_کان  #سب_سے_خوبصورت_جگہ_جنوری

کھیوڑہ تحصیل پنڈدانخان ضلع جہلم لاھور سے 260 کلومیٹر اور اسلام اباد سے 160 کلومیٹر پر ہے لاھور اسلام اباد موٹروے پر کلر کہار انڑ چینج یا للہ سے باہر نکلتی ہوی سڑکوں سے ہوتے ہوے کھیوڑہ پہنچا جاسکتا ہے نمک کی کان کی وجہ سے کھیوڑہ ایک سیاحی مرکز بن چکا ہے جہاں روز لوگ میلوں کی مسافت طے کر کے قدرت کا عظیم شاہکار دیکھنے آتے ہیں یہاں سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک استقبالیہ اور ایک ریسٹ ہاوس بھی موجود ہے کان کے اندر جانے کے لیے بجلی سے چلنے والی ٹرین موجود ہے جیسے 1930 کے دور کا ایک تاریخی انجن چلاتا ہے - 

یہ کان تیرہ منزلوں پہ مشتمل ہے ساہنسئ اصولوں سے کان سے پچاس فیصد نمک نکال کر پچاس فیصد ستونوں کے لے چھوڑ دیا جاتا ہے جو کہ کان کی مضبوطی کو محفوظ بناتا ہے کان کے اندر ایک کیفے ٹیریا بھی ہے جیسے 1872 ڈاکٹر ورتھ نے تیار کروایا تھاکان کا درجہ حرارت ہر موسم میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریٹ کے آس پاس رہتا ہے نمک کی خوبصورتی کے لیے اندر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے جس سے کان کے اندر پرکشش اور سحر انگیز ماحول پیدا کیا گیا ہے- 

کان کے اندر نمک کے پُل اور اُنکے نیچے تالاب بناۓ گۓ ہیں جو خوبصورتی کا باعث ہیں کان کے اندر گلابی رنگ کے نمک کا علاقہ شیش محل کہلاتا ہے ایک خوبصورت مسجد مختلف رنگوں کے نمک سے تیار کی گی ہے کرسٹل ویلی ایک دلکش مقام ہے پانی کی نکاسی کے بعد نمک دوبارہ سے کرسٹل کی شکل اخیتار کر لیتا ہے اور روشنیوں سے ایک دلفریب نظارہ لگتا ہے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے خدا کی قدرت کا ایک عظیم اور منہ بولتا ثبوت ہے-


Photos of Salt Mines Khewra - Pakistan


1/9
2/9
3/9
4/9
5/9
6/9
7/9
8/9
9/9

Please Do Subscribe and Like This Post. Thanks for Reading :)

0 Comments