میرے سفرنامے  - منی مرگ۔ (Mini marg)


اسلام علیکم دوستو۔

یوں تو تقریبا پورا پاکستان گھوم لیا ھوا ہے سواے کوئٹہ اور زیارت کے ۔ اور بہت ساری جگہیں دیکھی خواہ وہ برف سے ڈھکے اونچے اونچے پہاڑ ھوں یا تپتے صحرا۔ تا حد نگاہ سمندروں کا پانی ھو یا بل کھاتے شور مچاتے دریا یا پھر سرسبز وادیان ھوں قدرتی ابشارین ۔
#سب_سے_خوبصورت_جگہ # منی مرگ

منی مرگ۔ (Mini marg)


آج آپ کو میں جس جگہ کی تصاویر دکھا رہا ھوں وہ میری پاکستان کی سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔ اس جگہ کا نام ہے منی مرگ۔ (Mini marg).اسلام آباد سے 650 کلومیٹر دور ہے اور تقریبا 15 گھنٹے لگ جاتے ہیں پہنچنے کے لئے۔ یہ جگہ آرمی کنٹرولڈ ہے اور یہ جانے کے لئے آرمی کی پرمیشن کی ضرورت ہے۔ اور لائن آف کنٹرول کے بہت نزدیک واقع ہے۔

یہاں پہنچنے کیلئے آپ کو اسلام اباد سے گلگت کی طرف روانہ ھو گا اور گلگت سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ایک راستہ ضلع استور کی طرف جاتا ہے وہاں جانا ہے۔ استور آپ کو رہائش اختیار کرنا پڑے گی۔ اگر آپ کے پاس 4×4 گاڑی یے تو اگلے دن صبح آپ منی مرگ کے لئے نکل پڑیں ۔

تقریبا 3 گھنٹے کے بعد ایک جگہ اے گی جسکا نام ہے چلم چوکی۔ وہاں پر سیکیورٹی کلیئرنس کرائیں گے اور وہاں سے دو راستے ہیں ایک راستہ دیوسائ جو کہ دنیا کا دوسرا اونچا اور بڑا plateau ہے۔ اور آگے اسکردو چلا جاتا ہے

جبکہ دوسرا راستہ برزل پاس سے ھوتا ھوا نیچے منی مرگ کی جانب جاتا ہے۔ یہاں پر بھی رہائش کا بندوبست موجود ہے ۔ منی مرگ سے تقریبا 40 منٹ کے فاصلے پر دومیل ہے جو کہ دھنک جھیل (Rainbow lake) کی وجہ سے خاصا مشھور ہے اور وہاں جنت کا سا سماں محسوس ھوتا ہے۔

I loved the peace and serenity of the mother nature which is at its very best there.

Photo Slideshow of Minimarg - Pakistan


1/5
2/5
3/5
4/5
5/5

Thanks fro Reading Guys. Do Like and Subscribe my Blog. :)