Meray Safar Namay - Derawar Fort - Bahawalpur

میرے سفرنامے  - قلعہ دروار - بہاولپور



28 اپریل 2019 کی بات ہے۔ اسلام آباد ھیڈ افس سے کمپنی کے پلانٹ سائٹ ماچھی گوٹھ صادق اباد ، جو کہ پنجاب کا آخری شہر ہے سندھ سے پہلے، تبادلہ ھو گیا ۔
#پاکستان #بہاولپور #دراوڑ_قلعہ #میرے_سفرنامے

وہاں ملاقات Sheharyar J سے ھوئ جو ہمارے احمد پور لمہ مین Corporate Social Responsibility کے تحت چلنے والے FACE پراجیکٹ کے انچارج یین ۔ چند ہی دنوں میں گہری دوستی ھو گئ۔ ساتھ ہی رمضان اسٹارٹ ھو گیا اور وہاں 50 تک درجہ حرارت دن میں پہنچا ھوتا کیونکہ ارد گرد صحرا ھے۔

ایک دن رمضان میں غالبا ھفتہ کا دن تھا پروگرام بنا لیا کہ او قلعہ دراور تیسری بار دیکھنے چلتے ہیں ۔ صبح صبح بہاولپور کی طرف کا پروگرام بنایا اور چل پڑے روزہ رکھ کر قریبا 9 بجے کے قریب۔ اڑھائ گھنٹے کی تھکا دینے والی KLP ROAD پر مسافت طے کرنے کے بعد احمد پور شرقیہ آیا وہاں سے ایک راستہ دائیں جانب مشرق کی طرف قلعہ دروار کو جاتا ہے۔ 45 منٹ کا راستہ ہم نے 40 منٹ میں طے کیا تھا اور وہاں پہنچ گئے ۔ پاس ہی عباسی مسجد موجود ہے اور قریب 10 منٹ کے راستے پر حکمرانوں کا ابائ قبرستان Royal Graveyard بھی ھے۔

پہلی بار یہاں پر فروری 2017 کو Usman MiSki اور Aamer Ayub Rabbani کے ساتھ اپنے پہلے گوادر کے سفر کے دوران آیا تھا۔ اور دوسری بار 2017 کے اخر مین پلانٹ پر موجود کچھ دوستوں کے ساتھ آیا تھا۔

قلعہ دراوڑ احمد پور شرقیہ تحصیل ، پنجاب ، پاکستان میں ایک مربع قلعہ ہے۔ بہاولپور شہر سے تقریبا 130 کلومیٹر جنوب میں ، دراور کے چالیس قلعے صحرائے چولستان میں کئی میل دور دکھائی دیتے ہیں۔

دراور قلعہ پہلی بار نویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ قلعہ ابتدا میں ڈیرہ راول کے نام سے جانا جاتا تھا ، اور بعد میں اسے ڈیرہ راور کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا موجودہ نام ڈیرہور بھی قرار پایا۔ 18 ویں صدی میں ، اس قلعے کو شاہوتر قبیلے سے بہاولپور کے مسلم نوابوں نے اپنے قبضہ میں لیا۔

بعد ازاں اس کی موجودہ شکل میں عباسی حکمران نواب صادق محمد خان عباسی نے 1732 میں دوبارہ تعمیر کیا تھا۔ تاریخی اعتبار سے یہ اہم قلعہ صحرائے چولستان کے وسط میں ایک بہت بڑا اور متاثر کن ڈھانچہ پیش کرتا ہے ۔

اس کی تعمیر کے دوران اینٹیں 40 کلومیٹر دور تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر منگوائ گئ تھی۔



Photo Slideshow of Derawar Fort - bahwalpur - Pakistan


1/5
2/5
3/5
4/5
5/5

Please Do Subscribe and Like This Post. Thanks for Reading :)

0 Comments